اساتذہ کیلئے ای بائیک سبسڈی پروگرام کا آغاز
حکومت پنجاب
سکیم کے تحت اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس کی خریداری پر 30 سے 40 فیصد تک حکومتی سبسڈی فراہم کی جائے گی/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کی جانب سے اساتذہ کے لیے ای بائیک سبسڈی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ، جس کا مقصد اساتذہ کو سستی اور آسان سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس کی خریداری پر 30 سے 40 فیصد تک حکومتی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ باقی رقم آسان اقساط میں ادا کی جا سکے گی۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف اساتذہ کے سفری مسائل کو کم کرنا ہے بلکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا بھی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی آن لائن پورٹل مکمل طور پر فعال ہوگا، اساتذہ پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ درخواست کے لیے شناختی کارڈ، سروس سرٹیفکیٹ یا پے سلپ، ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ اور پاسپورٹ سائز تصویر سمیت دیگر ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فیول ریلیف پروگرام: 2000 روپے منتقل، ابھی چیک کریں

مزید بتایا گیا ہے کہ درخواست جمع کروانے کے بعد اساتذہ کو تصدیقی پیغام (SMS) یا ای میل موصول ہوگا، جس کے بعد درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کو ای بائیک فراہم کی جائے گی جس کی ادائیگی 2 سے 3 سال کی آسان اقساط میں کی جا سکے گی۔

حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ تکنیکی مسائل جلد حل کر لیے جائیں گے اور ویب سائٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا تاکہ اساتذہ بغیر کسی رکاوٹ کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔ تاہم، پروگرام کے آغاز کے باوجود تاحال اس کی آفیشل ویب سائٹ مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکی، جس کے باعث درخواست دینے کے خواہشمند اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.12 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.35 ▲ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,973 ▼ 8,045
Gold 22K Per Tola 414,308 ▼ 7,374
Gold 21K Per Tola 395,476 ▼ 7,039
Gold 18K Per Tola 338,979 ▼ 6,034
Silver Per Tola 6,557 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,718 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 337.51 ▲ 2.97
Diesel HSD Per Litre 261.81
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں