پنجاب: تمام اسکولوں کے لیے نئی ہدایات جاری
Punjab schools
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے اسکولوں کو طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، اسکول سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ چھٹی کے وقت تمام جگہوں بشمول کلاس رومز، واش رومز، لیبارٹریز، لائبریریز، کھیل کے میدان اور دیگر مقامات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی طالب علم اسکول میں موجود نہ ہو۔

محکمے نے مزید ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک استاد یا عملے کے رکن کو ذمہ داری سونپی جائے جو طلبہ کی روانگی کی نگرانی کرے اور تصدیق کرے کہ تمام طلبہ بحفاظت اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یو ای ٹی نیو کیمپس میں کلاسز آن لائن کرنے کا فیصلہ

مقرر کردہ عملے کے رکن کو اس وقت تک اسکول چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک یہ تصدیق نہ ہو جائے کہ تمام طلبہ جا چکے ہیں جبکہ اداروں کے سربراہان کو ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

حکام نے سرکاری اور نجی دونوں اسکولوں میں ان ہدایات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی غفلت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا جبکہ 24 گھنٹوں کے اندر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کروانا لازمی ہوگا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں