فیول سبسڈی پروگرام کا آغاز، درخواست کیسے دیں؟
fuel subsidy Pakistan
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): حکومت کی جانب سے فیول سبسڈی پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو 2ہزار روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکل مالکان سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد کم اور متوسط آمدنی والے افراد کی مدد کرنا ہے جو مہنگے ایندھن کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

پنجاب میں درخواست دہندگان مریم کو بتائیں موبائل ایپ اور https://mkb.punjab.gov.pk/Account/login کے ذریعے بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں جس سے عمل مزید آسان ہو گیا ہے۔

ہر صوبے نے رجسٹریشن کے لیے الگ پورٹل متعارف کرایا ہے۔ درخواست دہندگان کو بنیادی معلومات فراہم کر کے اپنی اہلیت چیک کرنا اور رجسٹریشن مکمل کرنا ہوتی ہے۔

سندھ کے افراد https://fsp.excise.gos.pk/home/bike_subsidies لنک پہ جا کہ اپلائی کر سکتے ہیں۔

خیبر پختونخواہ کیلئے یہ https://pfsp.admin.gok.pk/public/check-eligibility لنک متعارف کروایا گیا ہے جبکہ بلوچستان کیلئے Https://excise.gob.pk/apply.htmlاور گلگت بلتستان کے رہنے والے اس  https://fsp.pmrugb.gov.pk/ لنک پہ جا کہ فیول سبسڈی کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسقط: پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کا اعلان

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صرف سرکاری پلیٹ فارمز استعمال کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے غیر مصدقہ لنکس پر اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عارضی ریلیف فراہم کر سکتا ہے اور کم آمدنی والے طبقے کے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

حکام نے اہل افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس پروگرام کے لیے درخواست دیں تاکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں