مسقط: پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کا اعلان
Muscat vacancies
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان کے سفارتخانے، مسقط نے ڈیٹا انٹری آپریٹر اور قونصلر اسسٹنٹ کی عارضی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان آسامیوں کے لیے انٹرمیڈیٹ یا گریجویشن کی تعلیم رکھنے والے امیدوار 30 اپریل 2026 تک درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست دہندگان کے پاس بنیادی کمپیوٹر کی معلومات ہونی چاہئیں وہ ایم ایس آفس میں مہارت رکھتے ہوں اور ان کی ٹائپنگ کی رفتار کم از کم 35 الفاظ فی منٹ ہونی چاہیے۔

انگریزی اور اردو زبانوں میں مہارت ضروری ہے جبکہ عربی زبان کا علم اضافی فائدہ سمجھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

امیدواروں میں اچھے کمیونیکیشن اور باہمی تعلقات قائم کرنے کی صلاحیت بھی ہونی چاہیے، امیدواروں کو آن لائن درخواست فارم پُر کرنا ہوگا اور اپنا سی وی ای میل کے ذریعے جمع کروانا ہوگا۔


سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا اور کسی قسم کا ٹی اے/ڈی اے فراہم نہیں کیا جائے گا۔ یہ تمام آسامیاں عارضی نوعیت کی ہیں۔

یہ اعلان ان اہل امیدواروں کے لیے ہے جو سفارتی ماحول میں بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں