پنجاب: ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
Punjab traffic laws
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پنجاب کے ڈی آئی جی ٹریفک نے صوبے بھر کے ضلعی افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ مہلک حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں جبکہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید ہدایت دی کہ ان علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی جائے جہاں بار بار حادثات پیش آتے ہیں تاکہ قوانین پر بہتر عملدرآمد ہو اور خطرات میں کمی لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو مفت بجلی یونٹس فراہم کرنے کی سہولت ختم

انہوں نے یہ بھی حکم دیا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کر کے جرمانہ کیا جائے جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں اور سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزید برآں، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھی کارروائی کرنے اور لین ڈسپلن کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کا بہاؤ بہتر بنایا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں