سرکاری ملازمین کو مفت بجلی یونٹس فراہم کرنے کی سہولت ختم
Free Electricity
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا کہ پاور سیکٹر کے ملازمین کو دی جانے والی مفت بجلی یونٹس کی سہولت کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر توانائی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو منظور کر لیا ہے، اویس لغاری نے اس فیصلے کو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک تاریخی اصلاح قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے افسران کو دی جانے والی مفت بجلی ختم کر دی گئی ہے۔

وزیر توانائی کے مطابق مفت بجلی یونٹس کا خاتمہ عوام کا ایک پرانا اور مسلسل مطالبہ تھا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عام صارفین بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت ملک اور قوم کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مستقبل میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات شفافیت، مالی نظم و ضبط اور صارفین کو ریلیف دینے پر مرکوز ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ٹرانسپورٹ ٹرمینلزعارضی طور پر بند

یہ اعلان لاہور ہائی کورٹ کے اس بڑے فیصلے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا جس میں واپڈا اور پاور سیکٹر کے افسران کے لیے مفت بجلی کے خاتمے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔

اس سے قبل عدالت نے قرار دیا تھا کہ ملازمین کو دی جانے والی مفت بجلی کی سہولت یکطرفہ طور پر واپس نہیں لی جا سکتی کیونکہ یہ ملازمت کی شرائط کا حصہ ہوتی ہے۔

اب کیس کا فیصلہ وزیر توانائی کی درخواست کے حق میں آ گیا ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ معزز عدالت نے ہماری درخواست منظور کر لی ہے۔ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کرنے کا اعزاز ہمیں حاصل ہوا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں