اسلام آباد: ٹرانسپورٹ ٹرمینلزعارضی طور پر بند
Transport Shutdown
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ ٹرمینلز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام نے ایران اور امریکہ کے درمیان متوقع دوسرے دور کے مذاکرات سے قبل سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

حکام نے رینٹ اے کار اور سیاحتی ٹرانسپورٹ سروسز کو بھی معطل کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کو آگاہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ آئندہ احکامات تک اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے ٹکٹ جاری نہ کیے جائیں۔

مزید برآں، سیکیورٹی پلان کے تحت موٹروے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے جڑواں شہروں میں داخل ہونے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی

حکام کے مطابق اشیائے ضروریہ کی ترسیل کو برقرار رکھنے کے لیے مال بردار ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ زیر غور ہے۔ یہ اقدامات چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منظور کیے گئے۔

دوسری جانب، فیصل موورز نے بھی حکومتی ہدایات کے بعد اپنی اسلام آباد سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ آپریشن بحال ہونے پر مسافروں کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.22
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.68 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.94 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189 ▲ 9,273
Gold 22K Per Tola 439,257 ▲ 8,500
Gold 21K Per Tola 419,290 ▲ 8,114
Gold 18K Per Tola 359,392 ▲ 6,955
Silver Per Tola 7,180 ▲ 197
Platinum Per oz (USD) 1,882 ▲ 60.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں