تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی
crude oil price drop
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث توانائی کی عالمی مارکیٹ میں نئی تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران سے متعلق مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں کا رخ بدل گیا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں تبدیلی کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 98.13 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی 1.4 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 93.29 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے، عالمی سطح پر یہ کمی توانائی کی سپلائی سے متعلق بہتر توقعات کی عکاسی کرتی ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی معاہدے کی خبریں مارکیٹ میں ایرانی تیل کی ممکنہ واپسی کا اشارہ دے رہی ہیں، اگر ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی ہوتی ہے تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی بڑھ سکتی ہے، جس سے قیمتوں پر مزید دباؤ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کیا رجحان رہا؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی سیاست اور توانائی پالیسیوں سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں