پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کیا رجحان رہا؟
Pakistan stock market surge
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 263 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 911 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کے دن نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان اور معاشی صورتحال میں جزوی استحکام کی علامت ہے، اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مزید بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان غالب رہا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.38 فیصد گراوٹ دیکھی گئی، اسی طرح تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کمی سامنے آئی۔

چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.30 فیصد کمی جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں