گھر بیٹھے ب فارم کیلئے درخواست کیسے دیں؟ جانیے
فائل فوٹو
April, 13 2026
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نادرا نے والدین کے لیے نئی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے تحت وہ اپنے بچوں کا ب فارم گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق اب والدین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں جس سے نادرا مراکز کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔
نئے قوانین کے تحت پیدائش سے لے کر تین سال تک کے بچوں کے لیے تصویر دینا ضروری نہیں ہے، تاہم تین سال کی عمر کے بعد تصویر جمع کروانا لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مفت سولر پینل اسکیم میں چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ
10 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے بایومیٹرک تصدیق جس میں فنگر پرنٹس اور آئی رس اسکین شامل ہیں، بھی لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ شناختی عمل کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔
والدین نے ان تبدیلیوں کو سراہا ہے کیونکہ تعلیمی ادارے اکثر امتحانات کے دوران ب فارم طلب کرتے ہیں جس سے یہ آن لائن سہولت بہت آسانی فراہم کرے گی۔