وزیر اعلیٰ سندھ کا موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار روپے دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موٹرسائیکل سواروں کو 2 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موٹرسائیکل سواروں کو 2 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے امدادی رقم کے اعلان پر شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا جس کے بعد سسٹم بیٹھ گیا،شہریوں کے رش سے ویب سائٹ ہی کریش کر گئی اور درخواستیں جمع نہ ہو سکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے لانچ کی گئی ایپلی کیشن لانچ ہوتے ہی سرور ڈاؤن ہوگیا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا سسٹم رش کا بوجھ برداشت نہ کر سکا، ہزاروں صارفین کی بیک وقت رسائی کے باعث سرور جواب دے گیا اور پلے اسٹور پر موجود ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی ایپ بھی بیٹھ گئی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی فیول سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا، اسکیم کے ذریعے کم آمدنی والے افراد کو پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ماہانہ 2 ہزار 200 روپے تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اس اسکیم کے ذریعے موٹر سائیکل، اسکوٹر اور رکشہ مالکان کو ایندھن کے اخراجات میں ریلیف دیا جائے گا جو بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔

حکام کے مطابق اس اسکیم کا مقصد مہنگائی اور پٹرول کی غیر یقینی قیمتوں کے اثرات سے کم آمدنی والے طبقے کو بچانا ہے۔

درخواست دہندگان کو اپنی گاڑی کی ملکیت ثابت کرنے کے لیے رجسٹریشن دستاویزات پیش کرنا ہوں گی جن سے یہ ثابت ہو کہ گاڑی مکمل طور پر ان کے نام منتقل ہو چکی ہے، سبسڈی صرف انہی گاڑیوں کے لیے دستیاب ہوگی جو درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ ہوں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.80 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.39 ▲ 4.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,485 ▼ 9,651
Gold 22K Per Tola 381,778 ▼ 8,846
Gold 21K Per Tola 364,424 ▼ 8,444
Gold 18K Per Tola 312,364 ▼ 7,238
Silver Per Tola 5,979 ▼ 200
Platinum Per oz (USD) 1,600 ▼ 19.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں