پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم
حکومت نے شہریوں کیلئے ذاتی گاڑیوں کا کوٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت نے شہریوں کیلئے ذاتی گاڑیوں کا کوٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے نیز موبائل ایپ کے ذریعے فیول کی منظم تقسیم یقینی بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ شہریوں کو ذاتی گاڑیوں کے لیے پیٹرول کا کوٹہ مؤثر انداز میں فراہم کیا جا سکے۔

یہ اقدام مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال اور ممکنہ پیٹرولیم بحران کے پیش نظر کیا گیا ہے، وزارت آئی ٹی نے موبائل فونز پر فیول منیجمنٹ کے لیے تیار کی گئی ایپلیکیشن کی ٹیسٹنگ مکمل کر لی ہے اور منصوبے کی تفصیلات کابینہ ڈویژن بھیجی جاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافےکا امکان

ہر پیٹرول پمپ کو فراہم کیے جانے والے موبائل فون کی قیمت 72 ہزار روپے ہوگی، جس کی رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں فراہم کریں گی، حکام کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم کے تحت شہری فیول کے لیے زیادہ منظم اور شفاف طریقے سے اپنے کوٹے سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ پیٹرولیم وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکے گا۔

متوقع ہے کہ اس منصوبے کے نفاذ کے بعد شہری ذاتی گاڑیوں کیلئے پیٹرول کے حصول میں آسانی محسوس کریں گے اور بحران کے دوران فیول کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.80 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.39 ▲ 4.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,485 ▼ 9,651
Gold 22K Per Tola 381,778 ▼ 8,846
Gold 21K Per Tola 364,424 ▼ 8,444
Gold 18K Per Tola 312,364 ▼ 7,238
Silver Per Tola 5,979 ▼ 200
Platinum Per oz (USD) 1,600 ▼ 19.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں