پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کا 60 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان
Pakistan transport fares increase
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑا ردعمل سامنے آیا ہے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے مال برداری کے کرایوں میں 60 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس سے مہنگائی میں مزید شدت آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ناقابل برداشت، حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی اور لاکھوں افراد کے روزگار کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر نظرثانی نہ کی تو ملک میں مال برداری کا نظام مفلوج ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے بھی ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کرایوں میں اضافہ کیے بغیر گاڑیاں چلانا ممکن نہیں، حکومت واضح طور پر اعلان کر دے کہ ٹرانسپورٹرز اپنا کاروبار بند کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا موٹرسائیکل والوں 3 ماہ کیلئے پٹرول سبسڈی دینے کا اعلان

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 184 روپے 49 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑیں گے جس سے عوام کو مزید مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں