حکومت کا موٹرسائیکل والوں 3 ماہ کیلئے پٹرول سبسڈی دینے کا اعلان
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بھاری اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کے لیے تین ماہ کی سبسڈی کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بھاری اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کے لیے تین ماہ کی سبسڈی کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گزشتہ چار ہفتوں سے کمیٹی کام کررہی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہمسایہ ممالک سمیت دیگر ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں، ملکی قیادت کی مشاورت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک میں کھاد اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے گی، دو ویلر موٹرسائیکل پر 100 روپے فی لٹر سبسڈی دی جائے گی، 3 ماہ کے لیے موٹر سائیکل والوں کو ماہانہ 20 لیٹر پٹرول 100 روپے فی لیٹر سستا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر فی لٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی ، مال بردار گاڑیوں کو بھی 100 روپے فی لٹر سبسڈی دی جائے گی، بڑی گاڑیوں کیلئے 80 ہزار روہے ماہانہ ، ٹرکوں کیلئے 70 ہزار ماہانہ جبکہ مسافر بسوں کیلئے ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ زراعت ملک کی جی ڈی پی کا اہم حصہ ہے، چھوٹے کاشتکاروں کیلئے 1500 روپے فی ایکڑ سبسڈی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیشتر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

اس موقع پر وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال کے باعث حکومت مشکل اور ذمہ دارانہ فیصلے لے رہی ہے، اس وقت قوم کو اشد اتحاد کی ضرورت ہے، خلیجی جنگ کی وجہ سے توانائی کی قیمتوں میں بھونچال ہے، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عالمی منڈی میں خام تیل 250 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے، چند ہفتوں سے خلیجی جنگ کا معاملہ بگڑتا چلا جا رہا ہے، موجودہ صورتحال کے تناظر میں حکومت کفایت شعاری پالیسی پر عمل کر رہی ہے، 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، حکومت نے کفایت شعاری اور اخراجات میں کٹوتی کر کے عوام پر بوجھ نہیں پڑنے دیا۔

وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ اب حکومت نے عالمی سطح پر ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لٹر مقرر کی ہے۔

اس کو بھی پڑھیں: ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا، نرخوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 184 روپے 49 پیسے فی لٹر اضافہ کے بعد 520 روپے 35 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی حکومت 129 ارب روپے خرچ کر چکی ہے، فیصلہ کیا گیا کہ سبسڈی سے ہٹ کر کمزور طبقات کو ریلیف دیا جائے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں