بیشتر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
اسرائیل امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد بیشتر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد : (سنو نیوز) اسرائیل امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد بیشتر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے کر بوجھ مکمل طور پر عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا۔

جنگ کے آغاز کے بعد مختلف ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا پاکستان سے موازنہ کیا جائے تو جنگ کے آغاز کے بعد پاکستان میں ڈیزل کی قیمتوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا جبکہ فلپائین میں ڈیزل کی قیمت میں 82 فیصد، نائجیریا میں 78 فیصد اور یو اے ای میں 72 فیصد اضافہ کیا گیا۔

اسی طرح ویتنام میں ڈیزل کی قیمت میں 59 فیصد، ملائشیا میں 58 فیصد، آسٹریلیا میں 52 فیصد اضافہ ہوا، سنگا پور میں ڈیزل 44 فیصد، امریکا میں 41 فیصد، سری لنکا میں 38 فیصد جبکہ کینیڈا میں 37 فیصد تک مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول بم پھٹنے کو تیار، فی لیٹر کتنے کا ہوجائے گا؟

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث یوکرین میں ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ، جرمنی میں 31 فیصد، فرانس میں 28 فیصد جبکہ چین میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع وفاقی حکومت کا بتانا ہے کہ مختلف ممالک نے ایندھن کی بچت کے لیے سخت اقدامات نافذ کیے، سری لنکا نے بدھ کو قومی تعطیل قرار دیا، گاڑیوں کے لیے 15 لٹر جبکہ موٹر سائیکل کے لیے 5 لٹر ایندھن کی حد مقرر کی۔

میانمار نے 7 مارچ سے طاق اور جفت نمبر پلیٹوں کی پابندی عائد کی جبکہ بنگلہ دیش میں آئل ڈیپوز کو فوج کے کنٹرول میں دے دیا گیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں