پیٹرول بم پھٹنے کو تیار، فی لیٹر کتنے کا ہوجائے گا؟
petrol price increase Pakistan
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی خبریں سامنے آنے کے بعد عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کیلئے حتمی فیصلے کے قریب پہنچ چکی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں درآمدی لاگت کے مقابلے میں نمایاں فرق موجود ہے، بتایا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 100 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق پایا جاتا ہے، جسے پورا کرنے کیلئے حکومت قیمتوں میں اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں یہ اضافہ کیا گیا تو اس کے اثرات براہ راست عوام پر پڑیں گے، خصوصاً ٹرانسپورٹ، اشیائے خورد و نوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسنے والے شہریوں کے لیے یہ ممکنہ اضافہ کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ چند روز میں نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان متوقع ہے، عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے قبل عوامی ریلیف کے اقدامات بھی یقینی بنائے جائیں تاکہ مہنگائی کے اس ممکنہ طوفان کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں