مختلف شہروں کو جانے والی متعدد ٹرینوں کے شیڈول میں تاخیر
train schedule delay
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں کو جانے والی متعدد ٹرینوں کے شیڈول میں تاخیر کر دی گئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس (42-ڈاؤن) کراچی کے لیے سہ پہر 3 بجے کے بجائے 45 منٹ تاخیر سے سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

اسی طرح پاک بزنس ایکسپریس (34-ڈاؤن) کراچی کے لیے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کے بجائے 3 گھنٹے 45 منٹ تاخیر سے رات 8 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس (16-ڈاؤن) بھی تاخیر کا شکار ہے اور یہ شام 6 بجے کے بجائے 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے رات 8 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

مزید برآں، پشاور سے لاہور آ کر کراچی جانے والی عوام ایکسپریس (14-ڈاؤن) شام 6 بجکر 55 منٹ کے بجائے 1 گھنٹہ 35 منٹ تاخیر سے رات 8 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے ماحولیاتی بہتری کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

فیصل آباد سے کراچی جانے والی 18-ڈاؤن ٹرین بھی اپنے مقررہ وقت شام 5 بجکر 50 منٹ کے بجائے ایک گھنٹہ تاخیر سے شام 6 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کے مطابق چل رہی ہیں۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل متعلقہ ریلوے اسٹیشن سے اپنی ٹرین کے اوقات کی تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں