پنجاب حکومت نے ماحولیاتی بہتری کیلئے اہم قدم اٹھا لیا
Suthra Punjab program
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ماحولیاتی بہتری کے لیے صوبہ بھر میں بھینسوں کے گوبر کو باقاعدہ نظام کے تحت استعمال میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت بھینسوں کے گوبر پر فیس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر بھینس پر روزانہ 30 روپے گوبر فیس وصول کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ پنجاب بھر کی 168 گوالہ کالونیوں سے اس مد میں باقاعدہ وصولی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

یہ اقدام حکومت کے ستھرا پنجاب پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت گوبر سے بائیو گیس اور دیگر توانائی کے ذرائع پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گوالہ کالونیوں میں صفائی ستھرائی اور فضلہ جمع کرنے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھی فیس عائد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ایک بار پھر بسنت منانے کا اعلان

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف ماحول دوست توانائی حاصل ہوگی بلکہ صفائی کے نظام میں بہتری آئے گی اور سرکاری ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گوالہ مالکان نے مجوزہ فیس کی ادائیگی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی منظوری اور باقاعدہ اعلان ابھی متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر اس منصوبے پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا گیا تو یہ پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں