حکومت کا بی آئی ایس پی وظیفے کی رقم میں اضافہ کا اعلان
فائل فوٹو
April, 2 2026
(ویب ڈیسک): حکومتِ پاکستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کے مستحقین کے لیے سہ ماہی وظیفے میں5 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں کم آمدنی والے خاندانوں کو مزید مالی سہارا فراہم کرنا ہے جبکہ اس اضافے سے تقریباً1 کروڑ 2 لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور معاشرے کے کمزور طبقات کو بہترمالی معاونت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی کا اعلان
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وظیفے کی رقم14,500 روپے سے بڑھا کر 19,500 روپے کر دی گئی ہے جس کا اطلاق جنوری 2027 سے ہوگا۔
بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کا آغاز2008 میں کیا گیا تھا اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا نقد امدادی پروگرام بن چکا ہے۔