اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں چار روزہ ورک ویک کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو پیر سے جمعرات تک آن کیمپس تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، چار روزہ ہفتہ وار نظام فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حکومتی کفایت شعاری اور فیول بچت اقدامات کے تحت کیا گیا ہے، حکم نامہ آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گا، تمام نجی تعلیمی اداروں کو فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں سکولز کے بعد کالجز اور یونیورسٹیوں میں ہفتہ وار چھٹیوں میں توسیع کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جمعہ کے روز گھروں سے آنلائن کلاسز کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری
ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کالجز اور یونیورسٹیوں میں ہفتہ وار چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں کالجز اور یونیورسٹیاں ہفتے میں چار دن کھلیں گی جبکہ جمعہ اور ہفتے کی چھٹی ہو گی، نوٹیفکیشن کا اطلاق صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں پر تاحکم ثانی ہو گا۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آن لائن کلاسز جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے تعلیمی سلسلہ برقرار رکھنے پر زور دیا ہے، تمام متعلقہ اداروں کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈی پی آئی کالجز کو آن لائن تعلیم کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔