جمعہ کے روز گھروں سے آنلائن کلاسز کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری
Punjab online classes Friday
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں تعلیمی نظام سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے جمعہ کے روز آنلائن کلاسز لینے کی اجازت دے دی۔

اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں طلبا کی تعلیم کو متاثر ہونے سے بچانا اور تدریسی عمل کو جاری رکھنا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق طلبا، اساتذہ اور والدین کے تعاون کو سراہتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا، تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز گھروں سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 دن یعنی پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے، ان دنوں میں اسکولز کا وقت صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک مقرر کیا گیا ہے تاکہ طلبا باقاعدگی سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

مزید برآں دو شفٹوں میں چلنے والے تعلیمی اداروں کیلئے بھی نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے، پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وقتی طور پر طلبا کیلئے سہولت فراہم کرے گا، تاہم اس کے نتائج کا انحصار اساتذہ اور طلبا کے باہمی تعاون پر ہوگا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں