حکومت کا ایک بار پھر بسنت منانے کا اعلان
Basant 2027 Pakistan
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2027 میں بھی بھرپور انداز میں بسنت منائی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق حکومتی حکام بسنت 2026 کے تجربات سے حاصل ہونے والے اسباق کو مدنظر رکھتے ہوئے خامیوں کو دور کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ عوام کو ایک منظم اور خوشگوار جشن فراہم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے نرخ قابو میں رکھنے کیلئے مختلف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پتنگ اور ڈور بنانے کی اجازت 6 ماہ قبل دی جائے گی تاکہ مصنوعات کی بروقت تیاری ممکن ہو اور قیمتیں بھی مناسب رہیں۔

اس کے علاوہ دیگر اضلاع اور صوبوں سے قبل از وقت سامان منگوانے کی بھی اجازت ہوگی تاکہ جشن کے دوران پتنگ و ڈور کی وافر دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بسنت میں محض ایک ماہ قبل پتنگ و ڈور بنانے کی اجازت دی گئی تھی، جس کی وجہ سے نرخ بڑھ گئے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس سال پیشگی اقدامات کے ذریعے نہ صرف نرخ قابو میں رہیں گے بلکہ جشن کی رونق بھی بڑھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ بسنت کی تیاری میں پہلے سے منصوبہ بندی کرنا نہ صرف عوامی سہولت کیلئے ضروری ہے بلکہ اقتصادی اور تجارتی پہلوؤں کو بھی مستحکم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، موٹر وے پولیس کی اہم ہدایات جاری

 

 

 

حکومت کی جانب سے یہ اقدامات عوام میں خوشی اور امید کی لہر پیدا کر رہے ہیں کہ اگلے سال بسنت ایک یادگار اور محفوظ تہوار کے طور پر منایا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں