بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، موٹر وے پولیس کی اہم ہدایات جاری
motorway police safety tips
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کے بعد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ترجمان کے مطابق 4 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور حدِ نگاہ میں کمی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو انتہائی احتیاط سے ڈرائیونگ کریں۔

ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی کہ رفتار کو کم رکھیں اور اپنی گاڑی اور اگلی گاڑی کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حادثے سے بچا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق گاڑی کی لائٹس، بریک اور شیشے صاف کرنے والے آلات کو مکمل طور پر درست حالت میں رکھنا ضروری ہے تاکہ بارش کے دوران بہتر انداز میں گاڑی چلائی جا سکے، اس کے علاوہ اچانک بریک لگانے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ گیلی سڑکوں پر گاڑی پھسلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جمعہ کے روز گھروں سے آنلائن کلاسز کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ دورانِ سفر موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور اپنی مکمل توجہ سڑک پر مرکوز رکھیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری ہیلپ لائن 130 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں