مشرق وسطی کشیدگی: پاکستان سے مزید 52 پروازیں منسوخ
فلائٹ آپریشن
پاکستان بھر میں فلائٹ آپریشن ایک بار پھر متاثر ہوگیا/ فائل فوٹو
لاہور (نیوز رپورٹر): مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث پاکستان بھر میں فلائٹ آپریشن ایک بار پھر متاثر ہوگیا، جس کے نتیجے میں مختلف ایئرپورٹس سے اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مختلف ایئرلائنز کی مجموعی طور پر 52 دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ان میں پی آئی اے ، ایئربلیو، ایئر عربیہ، کویت ایئر، ایران ایئر، عراقی ایئر، قطر ایئرویز اور ایمریٹس ودیگر ایئرلائنز کی پروازیں شامل ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کے لیے 18 پروازیں منسوخ کی گئیں، کراچی ایئرپورٹ سے دوحہ، کویت، بحرین، دبئی اور ریاض جانے والی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے بحرین کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں کشیدگی، عازمین حج کی تربیت کے دوسرے مرحلے میں تبدیلی

پشاور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن متاثر رہا، جہاں دوحہ، شارجہ، دبئی اور ابو ظہبی کی 10 دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ملتان ایئرپورٹ سے ملتان سے دبئی جانے والی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ اور ابو ظہبی کی 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 30 دنوں کے دوران پاکستان سے منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 2406 تک پہنچ گئی ہے، جو موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن پر پڑنے والے دباؤ کو ظاہر کرتی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں