خطے میں کشیدگی، عازمین حج کی تربیت کے دوسرے مرحلے میں تبدیلی
مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظر اس سال حج آپریشن میں عازمین حج کی تربیت کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بڑی تبدیلی کردی گئی۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظر اس سال حج آپریشن میں عازمین حج کی تربیت کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بڑی تبدیلی کردی گئی۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا بتانا ہے کہ خطے میں جنگی صورتحال کے پیش نظر عازمین حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ مختصر ترین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وقت کم ہونے کے باعث عازمین حج کی ویکسی نیشن والے دن آدھے گھنٹے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ملک بھر کے حج ڈائریکٹوریٹس کو نئی تبدیلی سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظر رواں برس حجاج کے ویزوں میں بھی سعودی حکام کی طرف سے وقت لگا ہے،جنگی صورتحال کے پیش نظر حج تربیت کا دوسرا مرحلہ مختصر ترین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے لیے خوشخبری، حج پروازوں کا شیڈول جاری

ذرائع کے مطابق تاحال سعودی حکام نے کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت امیگریشن سیٹ اپ بھی نہیں نصب کیا،کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکومت پاکستانی عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن پاکستان میں ہی کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ چند روز میں سعودی امیگریشن حکام پاکستان پہنچ جائیں گے۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں