عازمین حج کے لیے خوشخبری، حج پروازوں کا شیڈول جاری
رواں برس حج پر جانے والے خوش نصیبوں کے لیے خوشخبری آگئی، وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) رواں برس حج پر جانے والے خوش نصیبوں کے لیے خوشخبری آگئی، وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو اڑان بھرے گی، پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت 468 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا ۔

وزارت کے مطابق پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا، سرکاری سکیم کے تحت 67 ہزار 230 مرد عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا جبکہ سرکاری کوٹے کے تحت 51 ہزار 846 خواتین عازمین حجاز مقدس جائیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو چار پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا، 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی، جدہ کے لئے چار مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا جبکہ مدینہ منورہ کے لیے پہلی لانگ حج پرواز سات مئی کو چلے گی اور پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ میں نصب حجرِ اسود کی صفائی کیسے کی جاتی ہے؟

عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 34 روز جاری رہے گا ، حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا، مدینہ منورہ کے لیے 186 اور جدہ کے لیے 282 پروازیں چلائی جائیں گی،پی آئی اے، ائیر بلیو،ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان کے آٹھ شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد سے 129،کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 پروازیں چلیں گی، کوئٹہ سے 18 ،ملتان سے 34 اور سیالکوٹ سے 26 حج پروازیں روانہ ہوں گی، فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے پانچ حج پروازیں عازمین کو سعودی عرب لے کر جائیں گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں