ہفتے میں 3 چھٹیاں اور 4 دن کام، نوٹیفکیشن جاری
Gilgit Baltistan 4 day work week
فائل فوٹو
گلگت: (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ہفتے میں 3 دن تعطیلات اور 4 روزہ ورکنگ ویک نافذ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ وفاقی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، جس کے بعد گلگت بلتستان میں سرکاری دفاتر اب صرف پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔ نئی پالیسی کے تحت جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جس سے سرکاری ملازمین کو ہفتے میں 3 دن چھٹیاں میسر آئیں گی۔

حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں کے نئے اوقات کار بھی جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ محدود دنوں میں کام کو مؤثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام سے نہ صرف ملازمین کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ دفتری امور میں تیزی بھی پیدا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب کی کٹوتی کا فیصلہ

دوسری جانب کچھ حلقوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کم دنوں میں زیادہ کام کا بوجھ بڑھ سکتا ہے، تاہم حکومت پرامید ہے کہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے اس نظام کو کامیاب بنایا جا سکے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں