حکومت کا ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب کی کٹوتی کا فیصلہ
وفاقی حکومت
حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے بجائے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب کی کٹوتی کا فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے بجائے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب کی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے جاری مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کمی کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ مالیاتی خسارے کو کنٹرول کیا جا سکے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول 55 روپے اور ڈیزل 75 روپے فی لیٹرمہنگا نہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور توقع ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز، حکومت کا کفایت شعاری پلان سامنے آگیا

رواں مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے سے کم کر کے 900 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ وفاقی حکومت تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں 10 فیصد تک کٹوتی کرے گی تاکہ پیٹرولیم مصنوعات پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے بچائے گئے یہ 100 ارب روپے ایمرجنسی ریلیف اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کیے جائیں گے۔ حکومت پیٹرول کو 55 روپے اور ڈیزل کو 75 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے پر غور کر رہی تھی، تاہم اب اس تجویز کے بجائے بجٹ کٹوتی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف مہنگائی کی لہر کو روکنے میں مدد ملے گی بلکہ مالیاتی خسارہ بھی قابو میں رہے گا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں