پولیس ملازمین کے نابینا بچوں کے لیے ماہانہ وظیفے کی منظوری
stipend for blind children
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس راؤ عبد الکریم نے پولیس ملازمین کے نابینا بچوں کے لیے ماہانہ وظیفے کی منظوری دے دی ہے۔

  ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے نابینا بچوں کو ہر ماہ20 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

یہ وظیفہ حاضر سروس، ریٹائرڈ اور شہید پولیس ملازمین کے نابینا بچوں کے ساتھ ساتھ دورانِ ملازمت انتقال کرنے والے اہلکاروں کے بچوں کو بھی فراہم کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم نے کہا کہ پولیس فورس ایک خاندان کی طرح ہے اور ملازمین کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو پہلے ہی ہر ماہ 30 ہزار روپے جبکہ سیریبرل پالسی سے متاثرہ بچوں کو 20 ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان نگہبان پیکج کامیابی سے جاری ہے: عظمیٰ بخاری

آئی جی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا پولیس ملازمین کے بچوں کو بھی نمایاں مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ اقدام پنجاب پولیس کے فلاحی اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد پولیس ملازمین اور ان کے خاندانوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ راؤ عبد الکریم پولیس سروس آف پاکستان کے 24ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس سے قبل وہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب سمیت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول، کمانڈنٹ پولیس کالج، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن شامل ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں