رمضان نگہبان پیکج کامیابی سے جاری ہے: عظمیٰ بخاری
Ramazan Nigehban Package
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کامیابی سے جاری ہے۔

  انہوں نے کہا کہ حکومت نے شفافیت، مؤثریت اور وقار کو یقینی بنا کر عوامی خدمت میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے، مستحق افراد کو مالی امداد بغیر کسی قطار یا پریشانی کے ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہے۔

بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نگہبان رمضان دسترخوان سے فائدہ اٹھانے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 78 ہزار 578 تک پہنچ چکی ہے جو اس اقدام پر عوام کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پورے پنجاب میں مجموعی طور پر 26 لاکھ 8 ہزار 192نگہبان کارڈ موصول ہوئے ہیں جن میں سے 23 لاکھ 2 ہزار 540 کارڈ شہریوں کو ان کی دہلیز پر پہنچا دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونے کا طریقہ جانیے

انہوں نے مزید بتایا کہ عوامی سہولت کے پلیٹ فارم مریم کو بتائیں ایپ کے ذریعے فی فرد 10,000 روپے کی مالی امداد 13,892 شہریوں کو فراہم کی جا چکی ہے جو حکومت کے فوری اور مؤثر ردعمل کے نظام کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز پورے صوبے کو ایک خوبصورت اور مثالی خطہ بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں