بڑی شرط ختم، 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
خیبرپختونخوا حکومت
خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت 12 ہزار 500 روپے حاصل کرنے کے لئے بینک اکاؤنٹ شرط ختم کر کے نیا طریقہ بتایا/ فائل فوٹو
پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت 12 ہزار 500 روپے حاصل کرنے کے لئے بینک اکاؤنٹ شرط ختم کر کے نیا طریقہ کار بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج 2026ء کے مستحقین کے لیے عائد کردہ بینک اکاؤنٹ کی لازمی شرط کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا۔ اس سلسلے میں صوبائی حکام کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے 12 ہزار 500 روپے مالی امداد کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے ساتھ ہی یہ شرط بھی رکھی تھی کہ تمام مستحقین کا بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔ اس فیصلے پر صوبے بھر سے سخت ردِعمل سامنے آیا ، جس میں شہریوں اور مقامی نمائندوں نے اسے ایک غیر حقیقت پسندانہ شرط قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اب پیمنٹ کیش نہیں ڈیجیٹل ہوگی، پنجاب حکومت کا حکم

دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے غریب خاندانوں کے لیے بینکنگ کی سہولیات تک رسائی ناممکن حد تک مشکل تھی جبکہ دیہاتوں میں رہنے والی اکثریت کے پاس نہ تو بینک اکاؤنٹس ہیں اور نہ ہی وہ بینکنگ کے پیچیدہ طریقہ کار سے واقف ہیں۔
نیا اور آسان طریقہ کار

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں 13 ہزار روپے حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

حکومت نے رجسٹریشن کے عمل میں درج ذیل تبدیلیاں کی ہیں جس کے تحت اب مستحقین کو بینک اکاؤنٹ کے بجائے ان کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (CNIC) اور موبائل فون نمبر کی بنیاد پر رجسٹر کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے صوبے کے ہزاروں وہ خاندان بھی مستفید ہو سکیں گے، جو بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کی وجہ سے امداد سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار تھے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نیا طریقہ کار شفافیت بڑھائے گا، زیادہ افراد تک مدد پہنچائے گا اور مالی امداد بروقت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
 

ضرور پڑھیں