رمضان المبارک میں 13 ہزار روپے حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے مستحق خاندانوں کے لئے 13 ہزار روپے فی خاندان رمضان پیکج کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان المبارک کے دوران ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کے لیئے 13 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے 38 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں 10 ہزار حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

 رجسٹریشن کا طریقہ کار

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ زیادہ تر مستحق خاندان پہلے ہی سرکاری ریکارڈ میں شامل ہیں، اس لیے انہیں علیحدہ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جن افراد کا اندراج پہلے سے سماجی تحفظ کے پروگرام میں موجود ہے، انہیں خودکار طریقے سے شامل کیا جائے گا۔

البتہ اگر کوئی خاندان خود کو مستحق سمجھتا ہے مگر اس کا اندراج نہیں ہے تو وہ متعلقہ سرکاری دفاتر یا آن لائن نظام کے ذریعے اپنی معلومات کی تصدیق کروا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مستحق افراد کی نشاندہی شفاف طریقے سے کی جائے گی تاکہ اصل حقدار تک رقم پہنچ سکے۔

رقم حاصل کرنے کا طریقہ

اس سال امدادی رقم نقد تقسیم کرنے کے بجائے براہِ راست بینک اکاؤنٹ یا ڈیجیٹل بٹوے میں منتقل کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ماضی میں یوٹیلٹی اسٹورز پر طویل قطاریں اور ناقص اشیاء کی شکایات سامنے آتی تھیں، جس سے مستحق افراد کی عزتِ نفس مجروح ہوتی تھی۔ اسی لیے حکومت نے نظام کو تبدیل کرتے ہوئے براہِ راست مالی امداد کی پالیسی اپنائی ہے۔

رقم کی ادائیگی کے لیے مرکزی بینک، یعنی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے باقاعدہ طریقہ کار جاری کیا ہے تاکہ ادائیگی شفاف، تیز اور محفوظ ہو۔ مستحق خاندان کو اطلاع موصول ہونے کے بعد وہ اپنی رقم بینک یا منظور شدہ مراکز سے حاصل کر سکیں گے۔

یاد رہے ‏وزیراعظم رمضان پیکیج کے لیے اس لنک سے اپنے گھرانے کی اہلیت چیک کریں۔ ‪pmrrp.nitb.gov.pk

دوسری جانب وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 39 ارب روپے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی منظوری دے دی گئی۔ وزارت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ای سی سی میں سمری پیش کی جس میں پیکیج کےتحت مستحق خاندانوں میں فی کس 13 ہزار تقسیم ہوں گے۔ رمضان کےپہلے ہفتے کےدوران مستحقین کو رقوم منتقل کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کی جائے گی، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کاحجم 29ارب روپے اس سال بجٹ سے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 10 ارب روپے پہلے سے موجود ہیں۔ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج سے ایک کروڑ 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں