اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی خاتون کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کی جانب سے رقم وصول کرنے میں دشواری پیش آئے یا کسی اہلکار کی جانب سے غیر قانونی کٹوتی کی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرے۔ پروگرام کے تحت کسی بھی قسم کی فیس یا کٹوتی کی اجازت نہیں ہے اور مستحقین کو مکمل رقم فراہم کی جاتی ہے۔
ہہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں 13 ہزار روپے حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
حکام کے مطابق خواتین قریبی بی آئی ایس پی تحصیل آفس جا کر اپنی شکایت درج کرا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ہیلپ لائن نمبر 0800-26477 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے، جہاں شکایات کا اندراج اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ شکایات درج کرانے کے لیے درست شناختی کارڈ کی معلومات فراہم کرنا ضروری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ 13 ہزار روپے رمضان امداد کے اہل ہیں؟ فوری چیک کریں
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ شخص یا ایجنٹ کو رقم یا دستاویزات فراہم نہ کی جائیں۔ مستحقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھیں اور کسی بھی دھوکہ دہی کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔

مزید معلومات کے لیے شہری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی آفیشل ویب سائٹ [www.bisp.gov.pk](http://www.bisp.gov.pk) اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رجوع کر سکتے ہیں۔ پروگرام کا مقصد مستحق خاندانوں، بالخصوص خواتین، کو مالی معاونت فراہم کر کے ان کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔