سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی بڑی مشکل آسان کر دی
سعودی وزارتِ حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 16 مختلف زبانوں میں ’عمرہ وزیارت گائیڈ‘ جاری کر دی گئی جس کا مقصد زائرین کو ان کی زبان میں اہم معلومات کی فراہمی ہے۔
فائل فوٹو
جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی وزارتِ حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 16 مختلف زبانوں میں ’عمرہ وزیارت گائیڈ‘ جاری کر دی گئی جس کا مقصد زائرین کو ان کی زبان میں اہم معلومات کی فراہمی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے جاری کردہ گائیڈ میں عمرہ اور زیارات کے مختلف مراحل سے متعلق مکمل تفصیلی پر مبنی معلومات کو شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان میں سفرِعمرہ کی تیاری سے لے کر ویزے اور نسک پر عمرہ پرمٹ کا حصول، حرمین شریفین میں ٹرانسپورٹیشن کے علاوہ واپسی کے مراحل کی آسان زبان میں رہنمائی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جارہ کردہ معلوماتی گائیڈ کو آسان بنانے کے لیے تصاویر کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات کے نقشے اور معلوماتی ویڈیوز بھی ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت کیجانب سے عمرہ زائرین کیلئے نئی سہولت متعارف

ڈیجیٹل گائیڈ بک میں عمرہ کے حوالے سے احرام کے امور، طواف، سعی اورحرمین شریفین کے آداب کے علاوہ حرمین شریفین میں فراہم کی جانے والی بنیادی خدمات کو بیان کیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق عمرہ وزیارت گائیڈ کا مقصد عمرہ زائرین کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ زائرین اپنے سفرِ عمرہ کے دوران فراہم کی جانے والی خدمات سے درست طور پر استفادہ کر سکیں۔ 

ضرور پڑھیں