اسلام آباد: الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹس کا اعلان
Islamabad electric bus expansion
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے اسلام آباد کی الیکٹرک بس سروس کو راولپنڈی کے علاقے راوت تک توسیع دے دی ہے۔

 اس توسیع کے بعد بسوں کی مجموعی تعداد 160 ہو گئی ہے جبکہ نئے ڈپو اور چارجنگ انفراسٹرکچر بھی قائم کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئی الیکٹرک بسوں، جدید ڈپو اور چارجنگ اسٹیشنز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سینئر حکام کے ہمراہ الیکٹرک بس میں سفر بھی کیا اور فلیٹ آپریشنز، ڈپو سہولیات اور چارجنگ نظام پر تفصیلی بریفنگ لی۔

یہ بھی پڑھیں: لیپ ٹاپ اسکیم میں درخواست دینے والوں کیلئے خوشخبری

حکام کے مطابق نئے ڈپو میں 64 چارجنگ پوائنٹس کی گنجائش ہے جن میں سے 50 نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 14 جلد نصب کیے جائیں گے۔ ہر چارجر دو گھنٹوں میں دو بسوں کو چارج کر سکتا ہے جس سے سروس کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے گی۔

افتتاحی تقریب میں اعلیٰ سول اور پولیس افسران نے شرکت کی جو جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے فروغ کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ضرور پڑھیں