پاکستان اور نمیبیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیو میں کپتان ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے تلخ کلامی کرتے اور زمین پر بوتل پھینکتے دکھائی دیے۔
آج کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے وائرل ویڈیو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان علی آغانےبوتل اس لیے نہیں پھینکی تھی کہ وہ مجھ سے بات کرتےہوئے غصے میں تھے بلکہ انہوں نے خواجہ نافع کےجلد آؤٹ ہونےپربوتل پھینکی تھی۔
سپر ایٹ مرحلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھ ماہ محنت کی ہے، سپرایٹ کے لیے تیار ہیں، کنڈیشن میں ایڈجسٹ کرنا ضروری ہے، برصغیرمیں نیوزی لینڈنےبہت کرکٹ کھیلی ہے، نہیں سمجھتا گزشتہ ریکارڈ پر کسی کو برتری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے سیالکوٹ اسٹالینز سے راہیں جدا کر لیں
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ عثمان طارق اٹیک اور ڈیفنس دونوں میں استعمال ہوتےہیں، محمد نواز نے گزشتہ سال میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، واپسی کے بعد سے شاداب کی پرفارمنس بھی اچھی رہی ہے، ہم نے ہر میچ میں بہترین ٹیم منتخب کی ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ سلمان مرزا کی بدقسمتی تھی وہ پہلے میچ کے بعد نہیں کھیلے،سلمان مرزا جب سے آئے ہیں ان کی کارکردگی بہترین رہی ہے، جب سمجھیں گے کنڈیشنز سوٹ کریں گی تو نسیم شاہ کو بھی کھلا سکتے ہیں، صائم نے پہلے اچھا سکور کیا، 2 تین میچز سے فرق نہیں پڑے گا، صائم ایوب ٹورنامنٹ میں اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کومعلوم ہے انہوں نے کہاں کھیلنا ہے، بابر اعظم کو معلوم ہے ان کا پاور پلے میں سٹرائیک ریٹ 200 سے کم ہے، یہ وہ رول نہیں جو ہمیں بابراعظم سے چاہیے، امریکہ کے خلاف میچ میں بابراعظم نے سٹرائیک ریٹ بڑھایا تھا۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کے بعد ہم بابر کو مخصوص رول کیلئے واپس لائے ہیں، بابر کے پاس مخصوص مہارت ہے، کچھ وقت ایسے ہوتے ہیں جب دوسرے وہ رول زیادہ بہتر ادا کر سکتے ہیں۔