پنجاب حکومت نے مزدور راشن کارڈ کو مزید موثر بناتے ہوئے اس میں نقد رقم نکلوانے کی سہولت شامل کردی ہے جس کے تحت مستحق افراد دس ہزار روپے تک حاصل کر سکیں گے، یہ اقدام مہنگائی کے دباؤ میں کمی اور فوری مالی مدد کی فراہمی کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
فلاحی پروگرام کے تحت جاری اس نئی سہولت سے مزدور اب بغیر بینک یا اے ٹی ایم کے مخصوص دکانوں سے نقد رقم حاصل کر سکیں گے جس سے روزمرہ اخراجات پورے کرنا آسان ہو جائے گا، اس سے قبل یہ کارڈ صرف اشیائے خوردونوش رعایتی نرخوں پر خریدنے کیلئے استعمال ہوتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں 13 ہزار روپے حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
حکام کے مطابق صوبے بھر میں لاکھوں مستحق افراد اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ اس اقدام سے مالی نظام تک رسائی میں آسانی ہو گی، حکومت کا کہنا ہے کہ راشن کے ساتھ نقد مدد کی فراہمی سے نہ صرف معاشی دباؤ کم ہو گا بلکہ امدادی نظام مزید موثر بنایا جا سکے گا۔