سیالکوٹ اسٹالینز کی جانب سے وسیم اکرم کو ایک ہفتہ قبل فرنچائز کا صدر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب وسیم اکرم سے متعلق سوشل میڈیا سے پوسٹس ہٹا دی گئیں۔
وسیم اکرم کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تھا، سیالکوٹ اسٹالینز کے مالکان کے درمیان جاری تنازع کے باعث وسیم اکرم نے خود کو فرنچائز سے الگ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم اپنے مجسمے سے متعلق بول پڑے
ترجمان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ اسٹالینز کے ساتھ بات چیت ضرور ہوئی تھی لیکن مالکان کے درمیان تنازع کے باعث وسیم اکرم اب فرنچائز کے ساتھ کام نہیں کر رہے۔
دوسری جانب سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک محمد شاہد نے کہا ہے کہ حمزہ مجید کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو درست طریقے سے ڈیل نہیں کیا جارہا، الفا گروپ اور اوزی گروپ کے درمیان سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت کا معاہدہ موجود ہے، حمزہ مجید کی پی سی بی کو دی گئی بینک گارنٹی کا وقت بھی ختم ہو چکا ہے۔