وسیم اکرم اپنے مجسمے سے متعلق بول پڑے
Wasim Akram Statue
فائیل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم کا حیدر آباد کے نیاز اسٹیڈیم میں نصب اپنے مجسمے سے متعلق ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کیساتھ ایک چیتے کے مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ بلا شبہ میرا مجسمہ اس چیتے کے مجسمے سے توبہت بہتر ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت سی باتیں زیر گردش ہیں، جبکہ میرے نزدیک آئیڈیا کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کومیں اس کوشش پر کریڈٹ دیتا ہوں،جومحنت انہوں نے کی انہیں میں  فُل مارکس دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والےپاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا مجسمہ حال ہی اسٹیڈیم کے باہر نصب کیا گیا تھا تاہم شائقین کی جانب سے اعلیٰ حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

لگائے گئے مجسمے میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو انکے ٹریڈ مارک بالنگ کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کی 1999 ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی جرسی پہنی ہوئی ہے۔

1984 سے 2003 تک کے شاندار کرئیر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وسیم اکرم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ 414 اور ون ڈے فارمیٹ میں 502 وکٹیں حاصل کی ہیں۔