کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے بلوچستان کے طلبہ کے لیے 460 اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے جو نوجوانوں کے لیے تعلیم جاری رکھنے کا ایک بڑا موقع فراہم کرے گا۔
سرکاری بیان کے مطابق یہ اسکالرشپس پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت دی جائیں گی جن کا مقصد بلوچستان کے باصلاحیت اور مستحق طلبہ کی مالی معاونت کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
اس اعلان کو صوبے بھر میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور کئی افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدام دونوں صوبوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا اور ان طلبہ کے لیے معیاری تعلیم کے دروازے کھولے گا جو مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکالرشپ پروگرام تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور یکساں مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس سے پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو ملک کے نمایاں تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔