اس حوالے سے احساس انٹرن شپ پروگرام پر وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
حکام کے مطابق اس انٹرن شپ پروگرام کا مقصد طلبہ کو عملی تجربہ فراہم کرنا اور انہیں مالی معاونت کے ذریعے خودمختار بنانا ہے۔ پروگرام کے تحت انٹرن شپ کا دورانیہ کم از کم دو ماہ جبکہ زیادہ سے زیادہ چھ ماہ رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ مہارتیں بھی حاصل کر سکیں۔
اس اسکیم کے تحت منتخب طلبہ کو 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جو ان کے اخراجات میں معاون ثابت ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنرمند پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز
اہلیت کے معیار کے مطابق وہ طلبہ اس پروگرام کے لیے درخواست دے سکیں گے جن کا کم از کم جی پی اے 3 ہو۔ حکومت کا کہنا ہے کہ میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ قابل اور محنتی طلبہ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔
یہ اقدام صوبے میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں عملی میدان میں آگے بڑھانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔