آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ 5 لاکھ 34 ہزار 562 روپے سے بڑھ کر 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہو گیا۔
اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاسود ماہانہ قسطوں پر موٹرسائیکل حاصل کریں
دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے نرخوں میں 34 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 5 ہزار 138 ڈالر سے بڑھ کر 5 ہزار 172 ڈالر کا ہو گیا۔
ادھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ 192 روپے بڑھ کر 9 ہزار 286 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مسلسل چھ روز میں 25 ہزار 200 روپے مہنگا ہوا جبکہ اسی طرح فی تولہ چاندی کے بھاؤ چھ روز میں 1272 روپے بڑھ گئے ہیں۔