آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے یا نہ کرے، سیمی فائنلز کے انعقاد کے مقامات مخصوص شرائط کے مطابق طے ہوں گے۔
نئے شیڈول کے مطابق اگر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنا لے تو 4 مارچ کو کولمبو میں سیمی فائنل ون کھیلا جائے گا، اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرتا لیکن سری لنکا سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرے اور اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی اور ٹیم سے ہو تو سیمی فائنل ون کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
اگر پاکستان اور سری لنکا دونوں سیمی فائنل میں پہنچیں تو سیمی فائنل ون کولکتہ اور سیمی فائنل ٹو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا؟
اسی طرح اگر بھارت سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرے تو میچ ممبئی میں ہوگا، سوائے اس صورت کے کہ جب اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو، ایسی صورت میں میچ کولمبو منتقل کیا جائے گا۔
آئی سی سی نے اعلامیے میں سپر ایٹ مرحلے کی تکمیل کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو سیمی فائنلز کے انتظامات سے آگاہ کر دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کا آج انگلینڈ کیخلاف جاری میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے ورنہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا انحصار دوسری ٹیموں پر ہو گا۔