ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا؟
India vs South Africa T20 World Cup
فائل فوٹو
ممبئی: ( ویب ڈیسک ) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل کھیلنے کے لالے پڑ گئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے عبرت ناک شکست  سے دوچار کیا، جنوبی افریقہ کے 188 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی شکست ہے،2010 کے ورلڈکپ میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس عبرتناک شکست کے بعد سپر 8 کے گروپ 1 میں شامل بھارت کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر بہت حد تک مشکل ہوگیا ہے۔

ذہن نشین رہے کہ سپر 8 کے گروپ 1 میں بھارت کے ساتھ جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں،جن میں سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ جنوبی افریقہ سے 76 رنز سے شکست کے بعد بھارت کا نیٹ رن ریٹ بری طرح متاثر ہوا، اس وقت بھارتی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ منفی 3.800 ہے۔

 جس کا مطلب ہے کہ بھارت کو سپر 8 میں اپنے اگلے دونوں میچز( زمبابوے اور ویسٹ انڈیز) بڑے مارجن سے جیتنے ہیں اور اسے دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک

ممکنہ منظرنامے کے مطابق گروپ 1 میں اگر ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا کو شکست دے، زمبابوے اپنے تمام میچز ہار جائے اور بھارت اپنے بقیہ دونوں میچز جیت جائے، تو ایسی صورت میں 3 ٹیمیں 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ برابر آ جائیں گی۔

اس صورتحال میں سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، جس میں بھارت کی پوزیشن اس وقت کافی کمزور دکھائی دے رہی ہے، اب بھارت کیلئے صرف جیت کافی نہیں، بلکہ بڑے مارجن سے فتح بھی ناگزیر ہو چکی ہے۔

ضرور پڑھیں