تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکج کے تحت امداد دے دی گئی ہے، جس میں دس لاکھ مزدور شامل ہیں، جن میں ستھرا پنجاب کے کارکن بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام تقریباً 2.5 سے 3 کروڑ لوگوں کو مالی ریلیف فراہم کرے گا اور ان کے بوجھ بانٹے گا۔
واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے مستحق خاندانوں کو 10 ہزار روپے کی فوری مالی امداد فراہم کرنے کیلئے مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000 کا آغاز کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں 10 ہزار حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
یہ اقدام وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں متعارف کرایا گیا جس کا مقصد معاشی مشکلات کا شکار کمزور شہریوں کو تیز، شفاف اور مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت امداد فراہم کرنا ہے، حکام کے مطابق اہل افراد تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر مالی امداد حاصل کر سکیں گے۔
شہری ہیلپ لائن 1000 پر کال کر کے، سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر یا موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں، درخواست دہندگان کو اپنا شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنا ہوگا جس کی تصدیق خودکار نظام کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفافیت برقرار رہے اور کسی قسم کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا آپ 13 ہزار روپے رمضان امداد کے اہل ہیں؟ فوری چیک کریں
حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ پروگرام صرف ان افراد کیلئے ہے جو پہلے سے کسی اور سرکاری اسکیم سے مالی امداد حاصل نہیں کر رہے، اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امداد واقعی مستحق افراد تک پہنچے۔
مزید بتایا گیا کہ جو افراد پہلے سے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹرڈ ہیں، انہیں 24 گھنٹوں کے اندر ادائیگی کر دی جائے گی جبکہ غیر رجسٹرڈ افراد کو پہلے تصدیق اور اندراج کے عمل سے گزرنا ہوگا جس میں چار دن تک لگ سکتے ہیں اس کے بعد رقم منتقل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان احساس پروگرام: 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
ایک علیحدہ اعلان میں وزیرِ اعلیٰ نے تصدیق کی کہ رمضان کے دوران پنجاب بھر میں 40 لاکھ خاندانوں کو 10 ہزار روپے فی خاندان دیے جائیں گے، حکومت کے مطابق یہ مالی امداد خاندانوں کو راشن خریدنے اور بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد دے گی۔
ہیلپ لائن 1000 شہریوں کو امدادی پروگرام سے متعلق شکایات درج کرانے اور معلومات حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔