رمضان احساس پروگرام: 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
رمضان احساس پروگرام
رمضان پیکج کے تحت 10 لاکھ شہریوں کو 12500 روپے فی خاندان کے حساب سے ملیں گے/ فائل فوٹو
(سنو نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان احساس پروگرام کے تحت 12 ارب 80 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔ رمضان پیکج کے تحت 10 لاکھ شہریوں کو 12500 روپے فی خاندان کے حساب سے ملیں گے۔

ذرائع صوبائی حکومت کے مطابق خیبر پختونخوا کا رمضان احساس پیکج من پسند افراد میں تقسیم ہوگا۔ صوبائی حکومت نے رمضان احساس پروگرام کے تحت 12 ارب 80 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ صوبائی کابینہ نے رمضان پیکج کے تحت ہر پارٹی کے رکن اسمبلی کیلئے 5، 5 کا کوٹہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ رمضان پیکج 13 ہزار کے اہل ہیں یا نہیں؟ جانیے

پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اور 2024 میں ناکام امیدواروں کیلئے بھی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ رمضان پیکج کے تحت پارٹی سے تعلق رکھنے والے تحصیل چیئرمین کیلئے ڈھائی ہزار افراد کا کوٹہ ہے۔ پی ٹی آئی خواتین ونگ، یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف کو بھی 5، 5 ہزارروپے کا کوٹہ دیا گیا ہے۔ رمضان احساس پیکج کی تمام رقم محکمہ سماجی بہبود کے تحت بینک کے ذریعے تقسیم کی جائیگی۔

یاد رہے کچھ روز قبل وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے39 ارب روپے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی منظوری دی گئی۔ وزارت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ای سی سی میں سمری پیش کی جس میں پیکیج کےتحت مستحق خاندانوں میں فی کس 13 ہزار تقسیم ہوں گے۔ رمضان کےپہلے ہفتے کےدوران مستحقین کورقوم منتقل کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کی جائے گی، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کاحجم 29 ارب روپے اس سال بجٹ سے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 10 ارب روپے پہلے سے موجود ہیں۔ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج سے ایک کروڑ 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں