آپ رمضان پیکج 13 ہزار کے اہل ہیں یا نہیں؟ جانیے
رمضان المبارک 2026
وزیراعظم شہباز شریف رمضان ریلیف پیکج کے تحت 13 ہزار روپے کی مالی امداد کی تقسیم کا آغاز ہوگیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف رمضان ریلیف پیکج کے تحت 13 ہزار روپے کی مالی امداد کی تقسیم کا آغاز ہوگیا، اہلیت چیک کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک 2026 کے مقدس مہینے میں غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے ایک بڑے خصوصی رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا۔ اس پروگرام کے تحت ملک بھر کے لاکھوں خاندانوں کو نقد مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ رمضان کی برکات میں اشیائے خورونوش آسانی سے خرید سکیں۔

حکومت پاکستان کے اس رمضان پیکج کے اہم نکات میں امداد کی رقم، مستحقین کی تعداد، شفاف طریقہ کار، اضافی فنڈز وغیرہ شامل ہے۔ امداد کی رقم کے مطابق ہر مستحق خاندان کو 13,000 روپے دیے جائیں گے۔ یہ رقم تقریباً 1 کروڑ 21 لاکھ خاندانوں میں بلا تفریق تقسیم کی جائے گی۔ رقم کی منتقلی ڈیجیٹل والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے براہ راست کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی کرپشن کا خدشہ نہ رہے۔ پہلے سے زیرِ کفالت افراد (مثلاً بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین) کے لیے بھی 10 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں 13 ہزار روپے حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ زیادہ تر مستحق خاندان پہلے ہی سرکاری ریکارڈ میں شامل ہیں، اس لیے انہیں علیحدہ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جن افراد کا اندراج پہلے سے سماجی تحفظ کے پروگرام میں موجود ہے، انہیں خودکار طریقے سے شامل کیا جائے گا۔

البتہ اگر کوئی خاندان خود کو مستحق سمجھتا ہے مگر اس کا اندراج نہیں ہے تو وہ متعلقہ سرکاری دفاتر یا آن لائن نظام کے ذریعے اپنی معلومات کی تصدیق کروا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مستحق افراد کی نشاندہی شفاف طریقے سے کی جائے گی تاکہ اصل حقدار تک رقم پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں 10 ہزار حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

اس سال امدادی رقم نقد تقسیم کرنے کے بجائے براہِ راست بینک اکاؤنٹ یا ڈیجیٹل بٹوے میں منتقل کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ماضی میں یوٹیلٹی اسٹورز پر طویل قطاریں اور ناقص اشیاء کی شکایات سامنے آتی تھیں، جس سے مستحق افراد کی عزتِ نفس مجروح ہوتی تھی۔ اسی لیے حکومت نے نظام کو تبدیل کرتے ہوئے براہِ راست مالی امداد کی پالیسی اپنائی ہے۔

رقم کی ادائیگی کے لیے مرکزی بینک، یعنی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے باقاعدہ طریقہ کار جاری کیا ہے تاکہ ادائیگی شفاف، تیز اور محفوظ ہو۔ مستحق خاندان کو اطلاع موصول ہونے کے بعد وہ اپنی رقم بینک یا منظور شدہ مراکز سے حاصل کر سکیں گے۔

یاد رہے ‏وزیراعظم رمضان پیکیج کے لیے اس لنک سے اپنے گھرانے کی اہلیت چیک کریں۔ ‪pmrrp.nitb.gov.pk
 

ضرور پڑھیں