وزیراعلیٰ پنجاب کا محنت کشوں کیلئے رمضان میں بڑا ریلیف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے محنت کشوں کے لیے ماہ رمضان میں بڑا ریلیف دے دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے محنت کشوں کے لیے ماہ رمضان میں بڑا ریلیف دے دیا۔

کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے بتایا کہ محکمہ سوشل سکیورٹی پنجاب نے ماہ رمضان کے لیے محنت کشو‍ ں میں 10 ہزار روپے دینے کا عمل شروع کر دیا ہے، صوبہ بھر میں 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے 10ہزار روپے دئیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ماہ رمضان میں محنت کشوں کی رقم 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے، محنت کش ماہ رمضان میں 10 ہزار روپے کا راشن یا کیش بھی لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 16 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

ذوالفقار علی کھرل کا کہنا تھا کہ سوشل سکیورٹی کے تمام فیلڈ افسران مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل میں دن رات مصروف عمل ہیں، ورکرز کی آسانی و رہنمائی کے لیے مریم نواز راشن کارڈ سیل مکمل فعال ہے، ورکرز کی بائیو میڑک کا عمل صوبہ بھر میں تیزی سے جاری ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں