اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تعطیل کا فیصلہ مظفرآباد میں منعقد ہونے والی اوورسیز کشمیر کانفرنس کے باعث کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کی شرکت متوقع ہے، معزز مہمانوں کی آمد، سیکیورٹی اور انتظامی امور کو مؤثر بنانے کیلئے یہ اقدام ناگزیر تھا۔
نوٹیفکیشن کے تحت 16 فروری کو مظفرآباد میں تمام سرکاری دفاتر، نیم سرکاری ادارے اور نجی تجارتی مراکز بند رہیں گے، جبکہ سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ کانفرنس پرامن اور کامیاب انداز میں منعقد ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر نیپرا میں نظرثانی درخواست دائر
حکومتِ آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ اوورسیز کشمیر کانفرنس کا بنیادی مقصد بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانا اور انہیں آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنا، ریاست کی معاشی ترقی، خوشحالی اور پائیدار منصوبہ بندی کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اہم کانفرنس سے نہ صرف اوورسیز کشمیریوں کا اعتماد بڑھے گا بلکہ خطے میں سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔