اسلام آباد پولیس میں تدریسی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب
Islamabad Police teaching jobs
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) کیپٹل پولیس کالج آئی سی ٹی میں تدریسی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے درالحکومت کے تعلیمی ادارے کیپٹل پولیس کالج آئی سی ٹی میں انگریزی، جرمن زبان، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ویب ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تدریسی آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے، اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار بلند کرنا اور جدید مہارتوں کے حامل اساتذہ کو تعلیمی عمل میں شامل کرنا ہے۔

اہل امیدوار اسلام آباد پولیس کے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ کالج سے متعلقہ معلومات کیلئے فون نمبر 03337793311 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناقص ادویات کی فروخت پر فوری پابندی عائد

تدریسی آسامیوں کے لیے امیدوار کے پاس متعلقہ مضمون میں کم از کم بیچلر یا ماسٹرز ڈگری ہونی ضروری ہے، ساتھ ہی متعلقہ ڈپلومہ یا سرٹیفیکیشن رکھنے والے امیدوار بھی اہل شمار ہوں گے، کم از کم تین سال کا تدریسی تجربہ درکار ہے اور دو سے پانچ سال کا ماہر تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

عمر کی حد عمومی طور پر 18 سے 30 سال مقرر کی گئی ہے، تاہم سرکاری قوانین کے تحت رعایت بھی دی جا سکتی ہے، شارٹ لسٹ ہونے والے امیدوار انٹرویو کے وقت اصل شناختی کارڈ تصدیق شدہ تعلیمی اسناد، ڈومیسائل اور تجربہ سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔